خانگی مدارس والدین سے آن لائن ٹیچنگ کی فیس کا مطالبہ نہ کریں: خواجہ فریدالدین
بیدر: 19اپریل۔ اتوار۔ (وائی آر) محکمہ کمشنر تعلیمات بنگلور کے حکم نامہ تاریخ 17/04/2020اس حکم نامہ کے تحت سرکاری / امدادی / غیر امدادی مدارس 2020/21 تعلیمی سال کے داخلہ جات کو 24/03/2020 حکم نامہ کے مطابق ملتوی کیا گیا تھا.اور2019/20 تعلیمی سال کے تمام بچوں کو اگلے سال کے لے پرموٹ کر کے ان سے کسی بھی طرح کی فیس نہ لینے کی ہدایت دی گئی تھی۔
ساتھ ہی ساتھ 2020/21 تعلیمی سال کے داخلہ جات اور فیس کی وصولی بھی 30/03/2020 کے حکم نامہ کے مطابق ملتوی کےلے ہدایت دی گی تھی. باوجود اس کے خانگی مدارس آن لان طریقہ online Teaching سے بچوں کو سیکھانے اور پڑھانے کا انتظام کرکے بچوں کے والدین سے متعین فیس وصولی کے لئے ای.میل اور sms کے ذریعہ اطلاع کررہے ہیں.
یہ بات سرکار کے زیر غور ہے اس پس منظر میں 17/04/2020کو وزیر تعلیم کے زیر صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا تھا .اس میٹنگ میں خانگی مدارس آن لائن تدریس یعنی سیکھانا پڑھانے کر سکتے ہیں کسی بھی طرح کی تکرار نہیں ہے لیکن خانگی مدارس آن لائن تدریس کے نام پہ بچوں اور والدین کے طرف فیس کو وصول نہ کرنے کی ہدایت اس میٹنگ میں دی گی ہے .اس لے خانگی مدارس کو آن لائن طریقہ سے سیکھانے/ پڑھانے کے online Teaching permission دی جاتی ہے.
اس کےلے ان مندرجہ ذیل نکات کا دھیان میں رکھنا اور اس پر عمل کرنا
والدین اور بچوں سے فیس کا وصول نہ کرنا
آن لائن تدریس کے لے بھی کسی طرح کا فیس وصول نہ کرنا
داخلہ جات کی فیس , اسکولی فیس ,اور دیگر فیس ان تمام مختلف فیس کو سرکار کے طرف سے اگلے حکم نامہ آنے تک نہ لینے کی ہدایت دی گی ہے.
اگر کوئی خانگی مدارس اس عمل نہ کرینگے تو قانون کے تحت سخت کاروائی کی جا ئیگی۔
ان تما م معلومات کو اسکول کے مینجمینٹ /صدر مدرس کو واٹسپ/ ای میل کے ذریعہ پہنچائیں۔ اس بات کی اطلاع ممتاز سماجی کارکن اور اردو جہد کار جناب خواجہ فریدالدین نے دی ہے۔