ضلع بیدر سے

شیخ عبدالوحید کے انتقال پر اسلامک ویلفیئر سوسائٹی بیدر کا تعزیتی بیان

بیدر: 17/اپریل (پریس نوٹ) جناب عبدالغفار خان صاحب، سیکرٹری اسلامک ویلفیئر سوسائٹی بیدر (بلا سودی امداد سوسائٹی) کی جانب سے تعزیتی بیان میں کہا گیا کہ مرحوم شیخ عبدالوحید صاحب سوسائٹی کے اھم ،فعل، اساسی ممبر میں سے تھے۔ جن کے انتقال پر سوسائٹی کے صدر جناب محمد نظام الدین صاحب نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے سوسائٹی ایک درد مند اور مخلص ممبر سے محروم ہو گئی۔ جنکی کمی عرصہ تک محسوس ھوگی.

ممبران جناب مولوی محمد فہیم الدین صاحب سابقہ فونڈر صدر سوسائٹی و ممبران جناب سید جمیل احمد ھاشمی صاحب، جناب محمد سلیم الدین بگدلی صاحب، (کارنجا سیڈس) ، جناب غوث قریشی صاحب اور جناب محمد عبدالغفار میکانک صاحب و دیگر ممبران بارگاہ رب العزت میں دعا گو ہے کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین.

واضع رہے کہ آج سے تقریباً چالیس سال قبل جماعت اسلامی ہند کی تحریک پر ملک بھر میں بلا سودی امدادی سوسائٹیاں قائم کی گئی تھیں، بیدر کی سوسائٹی کا قیام بھی چالیس سال پہلے عمل میں آیا جس کے فونڈر جناب محمد فہیم الدین صاحب رہے جبکہ جناب محمد شوکت علی صاحب مرحوم نائب صدر تھے۔

مرحوم شیخ عبدالوحید صاحب کا سوسائٹی کے قیام کے تاسیسی ممبر میں شمار ہوتا تھا، مرحوم نے سوسائٹی کے مقاصد کے حصول کے لیے بہت محنت کی، سیکڑوں تاجروں کے اکاؤنٹ کھولواےُ اور کئی ضرورت مندوں کو بلا سودی قرض دلوانے میں بہت دلچسپی لیتے تھے، مارکیٹ میں ایک ملنسار اور ہمدرد تاجر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے، یہ سوسائٹی آج بھی الحمد للہ کام کر رہی ہے مین روڈ چیتہ خانہ بیدر پر اسکا دفتر ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!