ثانیہ مرزا نے ضرورت مندوں کے لئے جمع کی 1.25 کروڑر کی رقم
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتہ ہزاروں خاندانوں کو غذافراہم کی گئی۔حیدرآبادی ٹینس اسٹار نے اس سلسلہ میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے ساتھ ساتھ 1.25کروڑروپئے کی رقم ایک ہفتہ میں جمع کی گئی جس کے ذریعہ تقریبا ایک لاکھ افراد کی مدد کی جائے گی۔
ثانیہ مرزا نے یوتھ فیڈ انڈیا اور صفاانڈیا نامی تنظیموں کے تعاون سے یہ کام کیا جس پر انہوں نے ان تنظیموں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ثانیہ مرزا کی اس مساعی کی مختلف گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے۔لاک ڈاون کی صورتحال کے نتیجہ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لاکھوں افراد متاثرہیں جن کی روٹی روزی کا انتظام کرنے کے لئے ثانیہ مرزا آگے آئی ہیں۔