تازہ خبریںریاستوں سےمہاراشٹرا

ممبئی میں 14کروڑ مالیت کے 25 لاکھ ماسک ضبط، کالابازاری کرنے والے 4 افراد گرفتار

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے بتایا کہ کورونا کی وبا کے چلتے ماسک کی خرید و فروخت بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے۔ اس خرید و فروخت کے دوران اس کی کالا بازاری کرنے والوں کی تعداد بھی خاصی ہو گئی ہے

ممبئی: کرونا وائرس نامی وباء سے بچنے کے لئے بطور احتیاط استعمال کیے جانے والے ماسک کی کالا بازاری کرنے والے چار افراد کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضہ سے 14 کروڑ کی مالیت کے پچیس لاکھ ماسک ضبط کئے ہیں۔

یہ اطلاع آج یہاں وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے ممبئی پولیس کمشنر پرم ویر سنگھ نے اخباری نمائندوں کو دی۔
انل دیشمکھ نے بتایا کہ کرونا وائرس کی وباء کے چلتے ماسک کی خرید و فروخت بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے اس خرید و فروخت کے دوران اس کی کالا بازاری کرنے والوں کی تعداد بھی خاصی ہو گئی ہے۔

اس سلسلے میں ممبئی کرائم برانچ کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے تحت کرائم برانچ کے افسر نے گرفتار شدہ ان ملزمین سے ماسک کی خریداری کو لے کر رابطہ قائم کیا اور بعد میں انہیں جال بچھا کر گرفتار کر لیا۔

جن چار ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ان میں مہیر درشن پٹیل و شاہ رخ عقیل شیخ و وائی جی ناڈر اور غلام منور علی شامل ہے۔ ان چاروں ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کو 27 مارچ تک پولیس تحویل میں دیئے جانے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!