بسواکلیان کےصحافی ناگپا ننے کو ایورڈ سے نوازا گیا
بسواکلیان: 22/مارچ (کے ایس) ہلسور تعلقہ کے گڑی گنڈ گا ؤں شانت لنگیشور شیوا چاریہ مہا سوامی مٹھ کا پچاس واں گولڈن جوبلی اور جاترا کے مو قع پر بسواکلیان کے سینئر صحافی ناگپا ننے کو ایورڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر بسواکلیان کے جے ڈی ایس صدر شبیر پاشاہ مجاور اور بسواکلیان کے دیگر معزز شخصیات موجود تھے۔
ناگپا ننے بسواکلیان کے بلامذ ہب و ملت صحافی کی حیثیت سے جا نے جاتے ہیں اور وہ اردو میں شاعری بھی کرتے ہیں انکی اس قابلیت سے بیدر ضلع کے عوام بلخصوص بسواکلیان کے انکی صحافت کو سرہایا گیا ہے،اور وہ مسلم عوام کے قریبی اور محب نظر سمجھے جاتے ہیں۔