تلنگانہریاستوں سے

کورونا وائرس: دہلی ایئرپورٹ پرایک حیدرآبادی شخص کی مشتبہ موت

قومی دارالحکومت کے دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کل ایک مشتبہ موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک شخص جو ہندوستان پہنچا تھا ایئرپورٹ پر گر پڑا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی ہے

حیدرآباد: قومی دارالحکومت کے دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کل ایک مشتبہ موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ایک شخص جو ہندوستان پہنچا تھا ایئرپورٹ پر گر پڑا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی ہے۔ اس 44 سالہ شخص کا تعلق حیدرآباد کے بوئن پلی سے ہے۔ وہ انڈونیشیا سے ہندوستان پہنچا تھا۔

ایئرپورٹ پر تھرمل اسکریننگ اور مناسب صحت کے پروٹوکولس کے بعد وہ امیگریشن کلیرنس کا انتظار کررہا تھا کہ اچانک گرپڑا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ یہ حیدرآبادی شخص انڈیگو ایئرلائنس کا ملازم ہے اور اس کو انڈونیشیا کے جکارتہ میں دیگر ٹیم ارکان کے ساتھ تعینات کیاگیا تھا۔

کورونا وائرس کے پھوٹ پڑنے کے نتیجہ میں اس ٹیم سے خواہش کی گئی تھی کہ وہ فوری طورپر ہندوستان واپس آجائے۔ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ دہلی پہنچا۔ایئرپورٹ پر تمام امور کی تکمیل کے بعد وہ امیگریشن میں اپنی باری کا منتظر تھا کہ وہ گر پڑا۔ایئرپورٹ کی ایمرجنسی ٹیم نے اس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی تاہم تب تک کافی تاخیر ہوگئی تھی۔ اس کو مردہ قرار دیا گیا۔ اس کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!