ریاستوں سےکرناٹک

کورونا وائرس: کرناٹک میں 6ہزار مرغیاں دفنائی گئیں

کرناٹک کے ضلع بلگام میں کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے پولٹری فارم کے مالکان نے تقریباً چھ ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا۔کیونکہ چکن کی قیمتوں میں زبردست کمی آگئی ہے

بلگام: کرناٹک کے بلگام میں کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے پولٹری فارم کے مالکان نے تقریباً چھ ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا۔کیونکہ چکن کی قیمتوں میں زبردست کمی آگئی ہے۔

ضلع بلگام کے گوکاک میں لولا سورو گاؤں میں پیر کی شام پولٹری فارم کے مالکوں نے تقریباچھ ہزار مرغیوں کو دفنا دیا۔فارم کے ایک مالک نظیر مکاندر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خوف سے بازار میں چکن کی مانگ ختم ہو گئی ہے۔فارم مالک نے کہا کہ ہم 50 روپے فی کلوگرام چکن فروخت کر رہے تھے لیکن موجودہ قیمت آٹھ سے دس روپے فی کلو پہنچ گئی ہے تاہم اس قیمت پر بھی کوئی خریدنے کو تیار نہیں۔

”انھوں نے کہا ریاست میں ایک کورونا وائرس کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد سے لوگوں نے چکن کھانا بند کر دیاہے۔یہی وجہ ہے کہ چکن کی مانگ میں زبردست کمی آئی ہے۔ اس نے کہا کہ پولٹری فارم کو چلانا کافی مشکل ہو گیا ہے کیونکہ لوگ چکن چھوڑ کر مٹن اور مچھلی کھانا پسند کر رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!