بیدر: جماعت اسلامی کی اپیل پر دہلی فساد متاثرین کیلئے جمع کیا گیا 2,17,385 روپے ریلیف فنڈ
بیدر۔9/مارچ۔ جناب محمد نظام الدین امیرِ مقامی جماعت اعلامی ہند بیدر کی اطلاع کے مطابق حالیہ دنوں دہلی میں فساد کے دوران کئی افراد کی موت اور سینکڑوں افراد زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ بے شمار مالی نقصان ہوا ہے۔ دہلی فساد کے متاثرین کیلئے جماعت اسلامی ہند نے گذشتہ جمعہ کے موقع پر متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ جمع کرنے کااعلان کیا تھا۔ جس پر جماعت اسلامی ہند بیدر کے رفقاء نے ضلع کے مختلف مساجد میں ریلیف فنڈ جمع کرنے کا اہتمام کیا۔
امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر نے کہا کہ جماعت کی ذیلی تنظیموں میں HRS اور SIO کے کارکنوں نے اس موقع پر متاثرین کی مدد کیلئے ریلیف فنڈ جمع کرنے میں سب سے آگے بڑھ چڑھ کر اپنا تعاون پیش کیا۔گذشتہ نمازِ جمعہ کے موقع پر بیدر شہر کی مساجدمیں انسانی خدمت کی بنا پر جماعت اسلامی‘ HRS اور SIO نے مل کرانسانی ہمدردی کی بنیاد پر متاثرین کیلئے ریلیف جمع کی گئی۔ اس ریلیف فنڈ کو جماعت اسلامی ہند دہلی کو روانہ کر دیا گیا۔
ریلیف فنڈ جمع کرنے کے اعلان کے بعدعوام نے بڑے فراخدلانہ انداز سے اس کارِخیرمیں جن مساجد میں اور جن افرادنے انفرادی طور اپنا بھرپور تعاون پیش کیا ان کی تفصیل اس طرح ہے۔جامع مسجد بیدر جملہ ریلیف فنڈ7890 روپیے‘مسجدمحمودگاوان4627روپیے‘مسجدِ فرش پورہ4810روپیے‘مکی مسجد3710روپیے‘مدینہ مسجد نئی کمان9140‘رٹکل پورہ مسجد (مسجدِ قدمِ رسول)5630روپیے‘مسجدِ ابراہیمؑ12390روپیے‘مسجدِ الہی7800روپیے‘مسجد محمد(نزد جیل خانہ)13090روپیے‘ مسجدِ عیدگاہ7700روپیے‘ مسجد محبوب سبحانی5269روپیے‘ کالی مسجد منیارتعلیم 3362روپیے‘ جامع مسجد میلور1500روپیے‘ جامع مسجد چدری2280روپیے‘ مسجدِ ابراہیمی مخدوم جی کالونی2170‘ مسجدِ نورمحمدی4347روپیے‘مسجدِ اسٹیڈیم 4230روپیے‘مسجدِ امیربی 1470روپیے‘مسجدِگولہ خانہ 4280روپیے‘دلہن مسجد2240روپیے‘ مسجد محمدی چدری کارنر1420روپیے‘مسجدِ محبوب گنج(ترکاری مارکیٹ)1600روپیے‘ مسجدِبلال میلور4430روپیے‘ اس کے علاوہ انفرادی طورپر جناب اشفاق بن محمود نے2000روپیے‘جناب جنید اُللہ خان 100000روپیے۔
منجملہ ریلیف فنڈ کی رقم 2,17,385 روپیے ریلیف فنڈ میں جمع کیا گیا۔
اس موقع پر امیرِ مقامی جماعت اسلامی ہند جناب محمد نظام الدین نے اس کار خیر میں تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کہ مذکورہ بالا ریلیف فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجرِعظیم سے نوازے اور ریلیف جمع کرنے والوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے‘ شیطان کے شر سے محفوظ رکھے۔ آمین!