سوشیل میڈیا سےوہاٹس ایپ سے آواز

امیر جماعت اسلامی ہند کے نام ایک خط، ایک دردمندانہ گذارش

محترم امیر جماعت اسلامی ہند
سید سعادت اللہ حسینی صاحب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

دردمندانہ گزارش

امید ہے آپ بخیر و عافیت ہونگے اور جماعت اسلامی ہند اپنے ملی و ملکی حساس مسائل پر کام کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں اور تحریکی سوچ و فکر کے ساتھ ہمہ وقت تنظیم کام کر رہی ہے۔

عرض گزارش یہ ہے کہ موجودہ حالات سے آپ بخوبی واقف ہے۔ کہ ملک میں جاری شاہین باغ کی باگ ڈور خواتین نے سنبھالی ہوئی ہے اور وہ اپنے جزبہ ایمانی و ملی غیرت حمیت اور عزائم کے ساتھ ظالم قوتوں کے سامنے ملکی سطح کے مسلہ پر ڈٹی ہوئی ہے۔ ایسے حالات میں کہ جب ہر طرف سے دشمنوں کا ڈر و خوف بھی ہے لیکن انکے قدم نہیں ڈگمگائے۔ اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ تاریخ میں جتنی عظیم شخصیات گزری ہے جنہوں نے دنیا کو انصاف دلایا عدل قائم کیا ایسے کارنامے انجام دیے جس سے پوری انسانیت فیضیاب ہوئیں اسکے پیچھے ان عظیم ماؤں کا کردار ہے جنہوں نے اپنی تعلیم و تربیت سے ایسے افراد معاشرے کو مہیا کیے جن کے نام تاریخ کے اوراق میں آج بھی موجود ہے۔ نسل انسانی کو آگے بڑھانے کے ساتھ ان خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

موجودہ حالات سے یوں محسوس ہورہا ہے کہ آئیندہ کا مرحلہ ہندوستان میں بڑا سنگین مرحلہ ہوگا، اسکے لیے اپنے ایمان، جان مال خاندان، ملک کی حفاظت کیلے خواتین کو سیلف ڈیفنڈر بنانا ضروری ہے، اس لیے مجھ ناچیز کی یہ رائے ہے کہ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ملکی سطح پر مسلم خواتین کو با اختیار و ہنر مند اور اپنی حفاظت آپ کرنے اور آئیندہ آنے والے مستقبل کی نسل کو کیسے تیار کرنا ہے انکی تربیت کیسی کرنی ہے‌۔ انہیں کیسے ایک ذمہ دار شہری بنایا جائے بچوں کے اندر کیسے قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے نیڈر کیسے بنایا جائے اس کیلے ملکی سطح پر ” قوموں کی عظمت تم سے ہے ” عنوان پر ایک مہم چلائی جائے۔

کیونکہ لوہا ابھی گرم ہے اور ایسے حالات میں ان کا رخ بدلنا بہت کارگر ثابت ہوگا، کیونکہ سب سے بڑا کردار انہیں خواتین کا ہے جیسی تربیت بچوں کی ہوگی اسی طرح کے نوجوان مرد و خواتین ملت کو میسر ہوگے جس سے معاشرہ پر اثرات مرتب ہوگے۔ مجھے امید ہےکہ اس ناچیز کی رائے پر سنجیدگی سے غور و خوض کیا جائیگا ۔ اور ملت کے تابناک مستقبل کیلے اس مشورے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

آپ کا مخلص
ذوالقرنین احمد (فری لانس جرنلسٹ)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!