دہلی فساد متاثرین کی امداد کے لیے جماعت اسلامی کی اپیل: شہر بیدرکی مساجد میں بعد نمازِ جمعہ، جمع کیا جائے گا “متاثرین کےلیے فنڈ”
بیدر: 5/مارچ (اے این یو) مجتبی خان، معاون امیر مقامی، جماعت اسلامی ہند شہر بیدر کی جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ملک اپنی تاریخ کے بدترین حالات سے گزررہا ہے۔ نئے نئے قوانین کے ذریعے کسی نہ کسی طرح ملک کی مخصوص اقلیت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اگر اس کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کی گئی تو ظلم و بربریت کی انتہا کی جارہی ہے۔
اس کی تازہ مثال دہلی کے بھیانک فسادات ہین، جس میں 49 سے زائد انسانی جانیں گئی ہیں، اور سینکڑوں زخمی ہیں۔ شدید مالی نقصان کی اطلاعات ہیں، متاثرین میں تقریباً غریب اور روزانہ کی محنت سے اپنی زندگی کا گزر بسر کرنے والے تھے. کاروبار، مکانات کو جلا کر راکھ کر دیا گیا، متاثرین فٹ پاتھ، مساجد، منادر، گرودواروں میں پناہ لے ہوئے ہیں. ان متاثرین کی فوری امداد ہمارا اولین فرض ہے.
اس سلسلے میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جماعت اسلامی ہند دہلی کے متاثرین کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے. جماعت اسلامی ہند، بیدر برادران ملت سے پرخلوص اپیل کرتی ہے کہ اپنے مظلوم بھائیوں کا بھرپور تعاون کریں. 06/03/2020 کو بعد نماز جمعہ شہر بیدر کی تمام مساجد میں جماعت اسلامی کے رفقاء ریلیف فنڈ جمع کرنے کے لیے موجود رہیں گے۔ انشاءاللہ آپ اپنا بھرپور تعاون کریں. مساجد کے علاوہ اپنا تعاون دفتر جماعت اسلامی ہند، بیدر اور اسلامی مکتبہ، چیتہ خانہ، مین روڈ، بیدر پر بھی جمع کیا جاسکتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے اس موبائل نمبر 9341785466 پرربط پیدا کریں۔ جو احباب راست طور پر اپنا تعاون “ریلیف فنڈ” دہلی بھیجنا چاہتے ہیں، ان کے لیے مندرجہ ذیل تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ راست تعاون کرنے والے احباب سے گذارش کی گئی ہے کہ تعاون کرنے کے بعد دیئے گئے موبائل پر کال یا واٹس ایپ کے ذریعہ اطلاع دیں۔
اس موقع پر جناب محمد نظام الدین صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر نے شہر کے تمام ائمہ مساجد و خطیب حضرات سے پرخلوص گزارش کی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے بعد دعا سے قبل تعاون کرنےکی اپیل کا اعلان کرتے ہوئے شکریہ کا موقعہ دیں۔
Central Bank of India
A/C Number: 144 730 8475
IFSC Code: CBIN0282953
Mobile Number: 09818811829
09810814472