جلگاؤں: اسلامک یوتھ فیڈریشن (IYF) کا کیرئیر گائیڈنس و اسکالرشپ بیداری پروگرام
جلگاؤں: 4/جولائی(پی آر) دسویں اور بارہویں جماعت کے بعد طلباء کے لیے سب سے اہم مسئلہ کیرئیر کے تعین کا ہوتا ہےاور بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں کیرئیر گائیڈنس کا کافی فقدان نظر آتا ہے۔ اور ایسے میں طلبہ وطالبات اور سرپرست حضرات،زندگی کے اس اہم فیصلے کے طور پر محض چند روایتی کورسز و فیکلٹیز کی سمت رجوع کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
ان تمام حساس ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے IYF(اسلامک یوتھ فیڈریشن جلگاؤں) کی جانب سے کیرئیرگائیڈنس پروگرام کا انعقاد مسجد ارقم، حاجی احمد نگر میں کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سےکیاگیا. بعد ازاں تلاوت ہارون بشیر ہیڈماسٹر، اقرا سالارنگر، جلگاؤں نے "کیرئیر گائیڈنس کی اہمیت و ضرورت” عنوان پر طلبہ وطالبات کی رہنمائی فرمائی۔
اس کے بعد ممبئی سے تشریف لائے اظہار خان جو ایک کیرئیرکونسلر اور UK سے ماسٹرز ڈگری یافتہ ماہر تعلیم ہیں ، نے کیرئیر گائیڈنس، بیرون ملک تعلیم کے مواقع اور اسکالرشپ اس کے عنوان کے تحت طلبہ وطالبات کی رہنمائی کی.
انجینئر سید ریحان (IYF کیمپس انچارج)نے "اپنی منزل آسمانوں میں” اس موضوع کے تحت گفتگو فرمائی. جلگاؤں شہر کی مختلف اسکول و جونیئر کالج کے 10 ویں اور بارہویں کلاس، نیٹ امتحان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنےوالےطلبہ وطالبات کو اعزازی انعامات سے نوازا گیا اور زندگی کے اگلے مراحل میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
ساتھ ہی شہر جلگاؤں کے شعبہ کیرئیر کاؤنسلنگ و گائیڈنس میں سرگرم اساتذہ اکرام کی حوصلہ افزائی کی گئی.اس پروگرام میں سینکڑوں طلبہ و طالبات کے علاوہ اساتذہ اور سرپرست حضرات نے شرکت کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے IYF اسلامک یوتھ فیڈریشن جلگاؤں کے ممبران نےکافی محنت کیں۔