لوک سبھا اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن کی رہائش پر شرپسندوں کا حملہ، عملہ سے مار پیٹ
لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے قائد ادھیر رنجن چودھری کے گھر پر شرپسندوں نے حملہ کیا ہے۔ ادھیر رنجن کے آفس کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی ہے۔
ادھیر رجن کے آفس کی طرف سے کہا گیا، ’’ادھیر رنجن چودھری کی دہلی واقع رہائش پر تقریباً 5.30 بجے کچھ شرپسندوں کی طرف سے حملہ کیا ہے۔ ساتھ ہی وہاں پر موجود عملہ سے بھی مار پیٹ کی گئی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ منگل کے روز پارلیمنٹ میں کانگریس کی طرف سے دہلی میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات پر زبردست احتجاج کیا گیا اور حکومت سے بحث کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ادھیر رنجن چودھری نے لوک سبھا میں زوردار طریقہ سے اس معاملہ کو اٹھایا تھا۔ تبھی سے سوشل میڈیا پر ادھیر رنجن کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ بعد ازاں شام کے وقت شرپسند حملہ کرنے ان کے گھر تک جا پہنچے۔