خبریںقومی

عبدالجبارصدیقی ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی سیکریٹری جنرل مقرر

بنگلورو: 3/مارچ (اے این یو) سید عبد الجبار صدیقی ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے جناب سید عبدالجبار صدیقی تلنگانہ کو ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی آرگنائزیشن کے قومی سیکریٹری جنرل کے طور پر مقرر کیا ہے۔

اس موقع پرویلفیئر پارٹی آف انڈیا ریاست کرناٹک کے صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین نے عبد الجبار صدیقی کو سیکریٹری جنرل بنانے پر قومی صدر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی کہ صدیقی صاحب پارٹی کے لیے بے لوث اور بے مثال خدمات انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ سید عبد الجبار صدیقی نے آج ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ہیڈ کوارٹر پہنچ کر اپنے عہدے کا جائزہ لیا۔

اس بات کی اطلاع عزیز جاگیردار میڈیا کوآرڈینیٹر ویلفیئر پارٹی آف انڈیاکرناٹکا نے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!