ریاستوں سےکرناٹک

بزمِ فانوسِ اُردو کا غیرطرحی ”حمدیہ“ مشاعرہ کا انعقاد

بنگلورو: 3/مارچ (ایس آئی) بزمِ فانوسِ اردو کے زیر اہتمام ادبی نشست کا انعقاد اس بار ماہ کی پہلی اتوار کی جگہ بروزپیر 2مارچ 2020 بمقام خانقاہِ مدنی، روبرو ئے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن، براڈوے روڈ،بنگلور بوقت شام 7بجے ”حمدیہ“ غیر طرحی مشاعرہ منعقد ا ہوا۔ اس نشست کی صدارت کے فرائض کرناٹک کے مشہور و معروف افسانہ نگار و ادیب جناب فیاض قریشی نے ادا کئے۔ جناب الف احمد برق اور جناب رفعت آصفی مہمانانِ خصوصی رہے۔

جناب سید عرفان اللہ قادری، معتمد، بزمِ فانوسِ اردو نے ”حمدیہ شاعری“ عنوان سے حمد پر ایک مضمون اور ”جناب فیاض قریشی“ کے تعلق سے ’فن اور شخصیت“ کے طور پرجناب عبداللہ سلمان نے اجمالی خاکہ پیش کیا۔ جناب الف احمد برق، جناب منیر احمد جامی، جناب رفعت آصفی، جناب ہدایت اللہ سکندر، جناب انور عزیز انور، جناب نذیر نصرت، جناب عبدالواہاب دانش، اور جناب شفیق الزماں نے اللہ باری تعلی کے حضور اپنی محبت و عقیدت کا پرخلوص اظہار حمد کی شکل میں ادا کیا۔

نشست کا آغاز جناب عبد اللہ سلمان صاحب کی تلاوتِ آیاتِ ربانی سے ہوا اور حمد باری تعالیٰ جناب عبدالواہاب دانش نے ادا کیا۔ صدر، مہمانان و تمام شریکِ مشاعرہ کا جناب منیر احمد جامی نے پر تپاک استقبال پیش کیا۔ جناب سید عرفان اللہ، سکریٹری، بزمِ فانوسِ اردو نے شکریہ کے ساتھ آئندہ ماہ کی پہلی اتوار کو غیر طرحی غزل کے مشاعرہ کے انعقاد کا اعلان کیا اور آئندہ نشست کی صدارت جناب الف احمد برق فرمائیں گے اور جناب عبد اللہ سلمان صاحب آپ کی ”فن و شخصیت“ پر اجمالی خاکہ پیش کریں گے اور اسی کے ساتھ اس ماہ کی نشست کے اختتام کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!