ریاستوں سےمہاراشٹرا

ممبئی جماعت اسلامی کا خصوصی اجلاس، نائب امیرجماعت انجںئیرایس امین الحسن کا خطاب

سی اے اے،این آر سی،این پی آر کے خلاف مستقل اور انتھک مزاحمت درکار ہے: ایس امین الحسن، نائب امیر جماعت اسلامی ہند

ممبئی: 24/فروری (ایس ایم ایس) سیکریٹری شعبہ میڈیاجماعت اسلامی ہند ممبئی شہر کی اطلاع کے مطابق جماعت اسلامی ہند، ممبئی شہر کی جانب سے ایک خصوصی نشست برائے ارکان، کارکنان، ممبران ایس آئی او،جی آئی او کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا خصوصی محور زندگی کی منصوبہ بندی ورکشاپ پر مبنی رہا۔ اس نشست کا انعقاد بتاریخ ۲۳ فروری کو بمقام اسکالرز اسکول جوگیشوری میں ہوا۔ اس ورکشاپ میں نائب امیر جماعت ایس امین الحسن صاحب نے رفقاء سے زندگی کے اُمور اور تقاضوں کو اعتدال پر مبنی بنانے کی سعی و جہد کرنے کی طرف گامزن کروانے کی طرف زور دیا۔ اس دوران ۸ اہم عناصر (علمی و فکری ارتقاء،روحانی،جسمانی،جذباتی،خوشگوار تعلقات،معاشی استحکام،تہذیب نفس،دینِ انسانیت کے لیے مفید ہونا) کو اپنی زندگی کی منصوبہ بندی کا سب سے اہم پہلو بنانے پر رہنمائی کی۔ 

دوسرا سیشن تربیتی اجتماع کے ضمن میں ہوا جس کا آغاز درسِ حدیث سے ہوا۔ ناظمِ شہر جناب عبد الحسیب بھاٹکر صاحب نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے اُنہوں نے علمی و فکری استحکام کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی کلیدی رول انجام دینے پر زور دیا اور کہا کہ ہر کوئی (طلباء،نوجوان و خواتین) اپنی اپنی حیثیت،قوت اور طاقت کا اندازہ کرتے ہوئے آزمائشی مراحل میں استقامت کا مظاہرہ پیش کرے۔ 

بعد ازاں نائب امیرجماعت انجںئیرایس امین الحسن کی رہنمائی میں CAA NRC NPR مخالف تحریک کے ضمن میں اوپن سیشن رکھا گیا،جس میں شرکاء کو اطمینان بخش جوابات دیے گئے۔ اِس دوران اُن کا محور عوام کے ذریعے جاری مزاحمت کو مستقل اور انتھک بنانے پر رہا۔ عبادت میں ذوق و شوق کے حوالے سے ظفر انصاری صاحب سیکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند،مہاراشٹر نے کہا کہ قلبی امراض اور عبادت میں بڑھتی بے رغبتی کی وضاحت کی۔ساتھ ہی ساتھ عملی اقدامات،قرآن و سیرت سے لگاؤ،توبہ و اذکار کو معمول بنانے پر سیر حاصل گفتگو کی۔ 

امیرِ حلقہ جناب رضوان الرحمٰن صاحب کے اختتامی کلمات پیش کیے جس میں اُنہوں نے پر عزم اور پر اُمید ہوتے ہوئے اس بات کو باور کروایا کہ ہماری محنت اور جد وجہد رائیگاں نہیں جائے گی اور یہی کوشش بھارت کو برباد ہونے سے بھی بچائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!