مولانا توقیر رضا پر مقدمہ: مودی، یوگی، شاہ کے خلاف مبینہ بیان بازی کا الزام
سنبھل: وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ قابل اعتراض بیان دینے کے الزام میں اتحاد ملت کونسل (آئی ایم سی) کے سربراہ مولانا توقیر رضا کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولس یمنا پرساد نے پیر کے روز بتایا کہ مولانا توقیر رضا نے 16 فروری کو سنبھل میں شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مودی، شاہ اور یوگی کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا تھا۔