تازہ خبریں

نربھیا کی ماں کورٹ روم سے یہ کہتے ہوئے نکل گئی کہ میں۔۔۔


نئی دہلی: 12/فروری۔ نربھیا کیس کی سماعت کافی دنوں سے چل رہی ہے، نربھیا کے والدین انصاف کے لیے عدالت کے چکر لگا لگا کر پریشان ہوگئے اسی سلسلے میں آج جب سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی تھی اسی دوران نربھیا کی ماں کورٹ روم سے یہ کہتے ہوئے نکل گئی کہ میں اب کورٹ سے یقین اور امید کھوچکی ہوں، کورٹ کو سمجھنا چاہئے کہ مجرم اپنی چال بازی سے اس کیس کے فیصلے پر اثر ڈال کر تاخیر کرنا چاہ رہے ہیں،  اگر مجرم نئے وکیل لائے گا تو یہ کیس پھر شروع ہوگا ۔

یاد رہے کہ عصمت دری اور قتل کیس (نربھیا کیس ) میں چاروں ملزمان کو پھانسی کی سزا ہوچکی ہے۔سپریم کورٹ نے بھی اس سزا کی توثیق کردی ہے ۔صدر جمہوریہ کے پاس سے رحم کی اپیل بھی ٹھکراٸی جا چکی ہے۔چاروں کا ڈیتھ وارنٹ جاری ہوا تھا ۔دو بار پھانسی کی تاریخ ملتوی کی چکی ہے۔۔۔ملزمین اور ان کے وکلإ اپنے قانونی داٶ پیچ سے ابھی تک پھانسی کو التوا میں ڈالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!