تازہ خبریںخبریںعالمی

کورونا وائرس سے چین میں اب تک 811 افراد کی موت

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 811 ہو گئی ہے جبکہ 37198 افراد میں اس مرض کے پھیل جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن نے یہ اطلاع دی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق کورونا وائرس کے 37198 معاملات کی تصدیق کی جا چکی ہے جس میں 6188 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے.

اس وائرس سے 811 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 2649 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس سے پہلے ہبوئی صحت کمیشن نے کہا کہ صوبہ میں كورونووائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 780 ہو گئی ہے جبکہ صوبہ میں 1400 معاملہ درج ہوئے ہیں۔

دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں كوروناوائرس پھیلنا شروع ہوا تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 1370 كوروناوائرس کے معاملہ سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہبوئی صوبہ میں کل 2147 نئے کیس درج کیے گئے ہیں۔ چین کے علاوہ امریکہ سمیت کئی ممالک میں پر کورونا وائرس کے معاملہ درج کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!