کنہیا کمار کے قافلہ پر حملہ، زخمی ہونے کی اطلاع
بہار کے سپول میں سی پی آئی رہنما اور جے این یو طلباء یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا ہے، جس کی نتیجہ میں ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کنہیا سپول میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے بعد سہرسا کی جانب گامزن تھے۔ واضح رہے کہ کنہیا کمار ترمیم شدہ شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف پورے بہار کے دورے پر ہیں۔