ناندیڑ: ایس آئی او مہاراشٹر صدر سلمان کے خلاف ایف آئی آر درج، تقریر پربی جے پی کو اعتراض
مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ احتجاج کرنے والوںں کے خلاف کسی بھی بہانے قانونی کاروائی کرکے مسلمانوں کو خوف زدہ کیاجائے ور احتجاجی دھرنے کوختم کروایاجائے: دھرنا آرگنائزرس
ناندیڑ: 4/فروری۔ این آرسی‘سی اے اے اور این پی آر کے خلاف ناندیڑ کے دیگلور ناکہ علاقہ میں برکت کامپلکس کے سامنے جاری دھرنے میںقابل اعتراض تقریر کرنے کے معاملے میں اتوارہ پولس اسٹیشن میں محمدسلمان کے خلاف جرم نمبر 30/2020 درج کردیا ہے ۔ اور ان پر تعزیرات ہند کی دفعات 153‘109‘34 لگائے گئے ہیں.
پولس محمدسلمان کی تقریر کے ویڈیو کی جانچ پڑتال کررہی ہے۔ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) مہاراشٹر کے صدر محمدسلمان نے 2/ فروری کو شب نو بجے مذکورہ دھرنے کے مقام پرمرکزی حکومت کی جانب سے وضع کردہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے ) کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کی مرکزی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیاتھا۔ اس تقریرکاویڈیو آج بروز منگل 4/فروری کو ملک کے قومی چینلوں پروائرل ہوا۔
انڈیا ٹی وی اور نیوز18 انڈیاچینلوں نے اس ویڈیو کی کلپ دیکھاتے ہوئے محمدسلمان پرالزام عائد کیا کہ ان کی تقریر کے جملے قابل اعتراض ہیں۔ادھر ناندیڑکی ہندوتوا وادی پارٹی بی جے پی کے مقامی لیڈران نے اتوارہ پولس اسٹیشن پہونچ کر ایس پی ناندیڑ سے مطالبہ کیا کہ وہ محمدسلمان اور دھرنے کے آرگنائزر ودیگر کے خالاف جرم درج کریں۔
بی جے پی ناندیڑ شہر صدر پروین سالے نے سوشل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں حال ہی میں شہریت ترمیمی بل پاس ہوا اور اب یہ شہریت ترمیمی ایکٹ بن گیا ہے۔سارے ملک میں اس ایکٹ کے خلاف احتجاج ہورہا ہے ناندیڑ میںبھی احتجاج جاری ہے ۔ابھی بھی ہم نے ملک کے قومی چینل انڈیا ٹی وی پردیکھا کہ ناندیڑ شاہین باغ کے دھرنے میں ایک مقرر نے وزیراعظم نریندر مودی‘ وزیرداخلہ امیت شاہ کے خلاف نازیبا الفاظ کہے اور انھیں گالیاں دیں۔
ا س طرح سماج اور نوجوان نسل کوور غلانے کی کوشش کی ہے ۔ پروین سالے نے بتایا کہ انھوں نے بی جے پی کے ایک نمائندہ وفد کے ہمراہ ناندیڑ کے ایس پی سے ملاقات کی اور پُرزورمطالبہ کیا کہ وہ اس مقرر کو فوری گرفتار کرے ۔ دھرنے کے آرگنائزرسید معین نے ہمارے نمائندے کوبتایاکہ محمدسلمان کی تقریر میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ جس سے سماج میں منافرت پھیلے۔ مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ احتجاج کرنے والوںں کے خلاف کسی بھی بہانے قانونی کاروائی کرکے مسلمانوں کو خوف زدہ کیاجائے ور احتجاجی دھرنے کوختم کروایاجائے۔
برکت کامپلکس کے سامنے جاری احتجاجی دھرنے کاآج 20 واں دن تھا ۔ اورمسلم خواتین‘مرد نوجوان کی بڑی تعداد نے دھرنے میںشرکت کی ۔ واضح ہو کہ یہ احتجاجی دھرنا کل جماعتی تحریک ناندیڑ کے بینرتلے کیاجارہا ہے ۔تحریک کے صد مولانا محمدایوب قاسمی ہیں ۔ نائب صدور مولانا آصف ندوی، مولانا عبدالعظیم رضوی اور سیکریٹری عبدالجلیل سابق امیرمقامی جماعت اسلامی ناندیڑ ہیں۔