تازہ خبریںخبریںقومی

شاہین باغ میں جشنِ جمہویہ: خاتون مظاہرین نے پرچم کشائی کی، قومی ترانہ گایا

یوم جمہوریہ کے موقع پر شاہین باغ میں مظاہرے کا مقام بھی حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار نظر آیا۔ یہاں پر پھولوں سے سجاوٹ کی گئی اور پرچم کشائی کی گئی

نئی دہلی: ملک بھر میں آج یوم جمہوریہ جوش خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر شاہین باغ میں بھی پرچم کشائی کی گئی۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج کا مرکز بن چکے دہلی کے شاہین باغ میں اس موقع پر حب الوطنی کا زبردست جوش نظر آیا۔

شاہین باغ کی تین عمر رسیدہ خواتین جہیں یہاں دادی کہا جاتا ہے، انہوں نے اور روہت ویملا کی والدہ رادھیکا ویمولا نے مشترکہ طور پر پرچم کشائی کی۔یہاں دھرنے پر بیٹھی خواتین نے دھرنے کے مقام کو ترنگے جھنڈوں اور پھولوں سے سجایا جس کے بعد پرچم کشائی کو انجام دیا گیا۔ اس موقع پر تمام مظاہرین کے ایک ساتھ سڑک پر قومی ترانہ گایا۔ ساتھ ہی آئین کے ابتدائیہ کو بھی پڑھا۔

واضح رہے کہ شاہین باغ میں 15 دسمبر سے خواتین کی ایک بڑی تعداد دھرنے پر بیٹھی ہے۔ یہ خواتین شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قانون ان کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے۔ ایک طرف جہاں شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے، وہیں دوسری طرف مرکزی حکومت نے اس پر سخت رویہ اختیار کیا ہو اہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس قانون کو واپس نہیں لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!