ریاستوں سےعلاقہ کلیان کرناٹککرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بنگلوراورگلبرگہ میں ویلفیئر پارٹی نے کی ترنگے کی پرچم کشائی، پڑھی گئی دستور کی تمہید

بیدر: 26/جنوری (وائی آر) ویلفیئرپارٹی آف انڈیا ریاست کرناٹک کی جانب سے یومِ جمہوریہ کے ضمن میں ترنگے کی پرچم کشائی عمل میں آئی۔ اور اس تقریب میں پارٹی کے ریاستی صدر طاہر حسین ایڈوکیٹ، جناب حبیب اللہ خان جنرل سکریڑی، شیمہ محسن قومی جنرل سکریری اور پارٹی کے دیگر سکریٹریز نے حصہ لیا۔ اسی طرح ”یوم جمہوریہ“ کے موقع پر ویلفیرپارٹی گلبرگہ یونٹ کے ضلع صدر سیدعبدالباری کے ہاتھوں پارٹی کے دفتر کے سامنے ترنگے کی پرچم کشائی عمل میں آئی۔

بعدازاں جناب مبین احمد صدر گلبرگہ (شمال) نے دستور ہند کی تمہید کو پڑھ کرسنایا۔ تمام افراد نے بھی اس تمہید کوپڑھا۔ سلیم احمد چیتاپوری ضلع جنرل سکریڑی، سید منیرہاشمی رکن ضلع کمیٹی، عبدالقدوس رکن ضلع کمیٹی کے علاوہ پارٹی قائدین میں باباپٹیل، ڈاکٹر صلاح الدین موجودتھے۔ جناب محمد وسیم اسحق صدر AMPگلبرگہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ دیگر نوجوان بھی شریک رہے۔ اس بات کی اطلاع میڈیاکوآرڈی نیٹر جناب عزیز جاگیردار نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!