تلنگانہخبریںریاستوں سےقومی

تلنگانہ اسمبلی میں سی اے اے کے خلاف پاس کی جائے گی قرار داد، 10/لاکھ مظاہرین کے ساتھ کرینگے احتجاج: تلنگانہ سی ایم کے سی آر

حیدرآباد: 25/جنوری- تلنگانہ کے چیف منسٹرکے سی آر نے واضح کیا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی وہ مخالفت کرتے ہیں۔ ہم پہلے ہی پارلیمنٹ میں اس بل کی مخالفت کر چکے ہیں۔ ہم اس کے مخالف ہیں۔ ہم جلد ہی اسمبلی میں ایک قرارداد پاس کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر تلنگانہ بھون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سی اے اے کے اقدام پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ہم نے مرکز کے آرٹیکل 370 کی حمایت کی، جو جموں و کشمیر کو خود مختاری دیتی ہے، لیکن پارلیمنٹ میں سی اے اے کی مخالفت کی ہے۔ اس بارے میں ہم نے پہلے ہی دیگر ریاستوں کے چیف منسٹرس سے بات کی ہے۔ ہم جلد ہی  علاقائی پارٹی کا اجلاس منعقد کریں گے۔ ہم سی اے اے کے خلاف دس لاکھ افراد کے ساتھ مظاہرہ کریں گے۔ دیگر ریاستوں نے پہلے ہی کی مخالفت کرنے کی قرارداد پاس کی ہے، اور عنقریب ہم بھی بہت جلد اسمبلی میں قرارداد پاس کریں گے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!