مسٹر ناگناتھ راؤ چتور واکوڑے رکن نامزد
بیدر: 22/جنوری (وائی آر) اوراد (بی) تعلقہ کے ایس ٹی قائد مسٹر ناگناتھ سی واکوڑے کو ضلعی ترقیاتی جائزہ اور صلاح کمیٹی بیدر کا رکن نامزد کیاگیاہے۔ تفصیلات کے بموجب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور صدر ضلع بنجارہ سماج ترقیاتی جانچ اور صلاح کمیٹی بیدر کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں طئے کیاگیاکہ اوراد (بی) سے تعلق رکھنے والے ناگناتھ سی واکوڑے کوبنجارہ سماج ترقیاتی جانچ اور صلاح کمیٹی ضلع بیدر کارکن نامزد کیاجائے۔
ضلع پسماندہ طبقات بہبودی افسر بیدر کی دستخط سے جاری نامزدگی کے حکمنامہ کو آج 22/جنوری بروزچہارشنبہ رکن قانون سازکونسل اروندکمارارلی کے ہاتھوں سے مسٹر ناگناتھ سی واکوڑے نے حاصل کیا۔ اور ایم ایل سی کا شکریہ اداکیا۔