عمرخالد بیدرمیں: 24/جنوری کو احتجاجی جلسہٴ عام کو مخاطب کریں گے
بیدر: 22/جنوری (اے این بی) راشٹریہ بھاوپہ ایکتے متو بھارتیتوا ویدیکے بیدر کی جانب سے ‘آئین مخالف سی اے اے اور این پی آر کو ہٹاؤ بھارت کی جمہوریت کو بچاؤ’ موضوع پر ایک عظیم الشان سماویش کا انعقاد 24 جنوری2020 شام 4/بجےامبیڈکر سرکل بیدر پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سماویش میں جے این یو کے سابق اسٹوڈنٹس لیڈرعمرخالد، ملکی اور ریاستی سطح کے دانشور حضرات ودیگر شریک رہیں گے۔
شہر بیدر کے میورا برید شاہی، ہوٹل میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے ذمہ داران اومیش کمار سورلی کر اعزازی صدرراشٹریہ بھاوپہ ایکتے متو بھارتیتوا ویدیکے بیدر اور مہیش گورنالکر جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ حالیہ تین قوانین نے ہرہندوستانی کی زندگی کو پریشان اور خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے اور بحیثیت وزیراعظم نریندر مودی اپنی دستوری ذمہ داری کو نبھانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، جبکہ نفرت کی سیاست میں ملوث وزیرداخلہ کے ذریعے آر ایس ایس اپنا سارا جال پھیلانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ یک کے بعد دیگرعوام مخالف قوانین بنائے جا رہے ہیں، جسے ہم سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہیں اور تمام امن پسند لوگ بی جے پی کے گھناوٴ نے مقاصد کے خلاف کھڑے ہیں ایسے حالات میں جبکہ ملک بھر اس کالے قوانین کو ختم کرنے کے لیے لوگ آگے آئے ہیں۔ اور یہ آندولن مزید آگے بڑھے گا۔
اس سماویش کے متعلق دیگر تفصیلات بتاتے ہوئے پریس کانفرنس میں عہدیداران نے بتایا کہ سماویش کا افتتاح پرکاش سوامی جی میسور کریں گے، جبکہ مختلف مذہبی نمائندوں کےعلاوہ عمر خالد اسٹوڈنٹ لیڈر جے این یو، پرکاش راج بنگلورو اور مہندر کمار بنگلورو، مُہت شرما نئی دہلی، آننت نائیک بنگلورو، سشیل گوتم نئی دہلی کے علاوہ دیگر دانشور بھی خطاب کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دلت، پسماندہ اور اقلیتی تنظیمیں ملکر ان قوانین سے متعلق صاف طور پر یہ بتا رہی ہیں کہ یہ عوام مخالف قوانین اور پالیسیوں کے مقابلے میں ملک بھر کے عوام کھڑی ہے۔ یہی اس عظیم الشان سماویش کا مقصد ہے۔ اس میں جمہوریت پسند، دانشور، ادیب اور فنکاروں سے حصہ لینے کی اپیل مذکورہ بالا تنظیم کے ذمہ داروں کی جانب سے کی گئی ہے۔ اس موقع پر سید وحید لکھن کارگزار، صدرملیکارجن چٹہ سیکریٹری، سندیپ کانٹے تشہیری کمیٹی و دیگر موجود تھے۔