ضلع بیدر سے

بسوا کلیان: جماعت اسلامی کے شعبہٴ ایچ آر ایس کے وابستگان کا تربیتی ورکشاپ، عامر صدیقی اور تنویراحمد کا خطاب

بسواکلیان: 20/جنوری (اے این بی) میراقبال علی سکریٹری جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کے بموجب جماعت اسلامی ہند کے شعبہٴ ایچ آر ایس کے ریاستی کیپٹن عامر صدیقی اور تنویر احمد ریاستی ٹریژرر کی بسواکلیان آمد کے موقع پر ایک تربیتی کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں شعبہٴ ایچ آر ایس سے وابستہ ممبران کو تربیت دی گئی کہ ہنگامی حالات میں پہلی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) کس طرح کریں؟ عامر صدیقی نے تفصیلی بتایا اور جناب تنویر احمد نے پراکٹیکل تربیت دی۔

ورک شاپ کے آخر میں جناب میراقبال علی سیکریٹری مقامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدمت خلق ایک دینی فریضہ ہے، وبائی امراض، سیلاب، فساد سے متاثرہ افراد وغیرہ کی امداد کے کاموں میں ایچ آر ایس کے ممبران ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ اگر ہم یہ کام نہیں کریں گے تو کل قیامت میں گنہگاروں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں نوجوانوں کو ایچ آر ایس سے وابستہ ہو کرخدمت خلق کے جذبے کو اپنے اندر پروان چڑھاتے ہوئے اپنی طاقت اورجوانی، خدمت خلق کے لئے اپنی صلاحیتوں اور قوت کے استعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔ انہوں نے جذبہ خدمت کو نوجوانوں کے اندر بیدار کرنے کی دعا بھی کی۔ دعا پر اس تربیتی کیمپ کا اختتام عمل میں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!