یو پی: ضمانت پر چھوٹے ملزم نے متاثرہ کی ماں کو مار ڈالا، پھر ایک نابالغ لڑکی اجتماعی عصمت دری کا ہوئی شکار
اتر پردیش کے کانپور میں دل دہلا دینے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پر نابالغ سے چھیڑ چھاڑ کے ملزمین نے متاثرہ کی ماں کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ واقعہ میں پانچ ملزمین کے شامل ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ پولس نے چار ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
نابالغ سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ 2018 کا ہے۔ اس معاملے میں پولس نے کیس درج کر 6 ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ حال ہی میں ملزمین کو ضمانت مل گئی تھی۔ پولس نے بتایا کہ ضمانت پر آزاد ہونے کے بعد ملزمین متاثرہ کے گھر میں گھسے اور دھمکی دیتے ہوئے کیس واپس لینے کو کہا۔ اس معاملے میں متاثرہ کی ماں اہم گواہ تھیں۔ متاثرہ کنبہ نے کیس واپس لینے سے انکار کیا تو ملزمین نے انھیں بری طرح پیٹا۔
اتر پردیش: یوگی راج میں پھر نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری
اتر پردیش کے متھرا میں نابالغ لڑکی سے اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ کے والد کی شکایت پر کیس درج کر پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔