ضلع بیدر سے

بسوا کلیان کے 2/کم سن طلباء نے قرآن مجید کا ناظرہ مکمل کرلیا

بسوا کلیان:16/ جنوری (کے ایس) شہر بسواکلیان میں کمسن طلبا کی قرآن مجید سے وابستگی اور اس عمر میں‏ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے والدین کی جانب سے کی جانے والی کوشیشیں قابل قدر ہیں۔ ساتھ ہی طلباء کی دلچسپی، شوق اور والدین کی توجہ کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کمسنی میں ہی اللہ تبارک و تعالیٰ کے کلام کو ناظرہ مکمل کرنے میں بچوں میں دلچسپی پائی جاتی ہے۔

کمسن طلبہ کو والدین کی خصوصی توجہ مطلوب ہوتی ہے، بالخصوص دینی شعور اور اسلام سے رغبت پیدا کرنے میں والدین کا بڑا اہم رول مانا جاتا ہے۔ چنانچہ شہر بسواکلیان میں کمسن طلبہ کے اندر قرآن مجید کا ناظرہ قرآن مکمل کرنے کی ایک ترغیب دیکھنے کو ملتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبد الرافع معتصم ولد محمد شکور احمد صدر مدرس گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بسوا کلیان نے صرف پانچ سال پانچ ماہ کی عمر میں قرآن مجید کا ناظرہ مکمل کرلیا، اس خوشی کے موقع پر والے والدہ ریشما پروین، دادا حاجی سلطان صاحب، دادی محترمہ اختر بیگم کے علاوہ دیگر احباب نے طالب علم کے حق میں دعا کی ساتھ ہی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے دعائے خیر اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ساتھ ہی تطہیر الشفیق ولد محمد نصیر نے چھ سال پانچ ماہ کی عمر میں قرآن مجید کا ناظرہ مکمل کرلیا۔ اس موقع پر والدہ فرحت بیگم، دادا حاجی سلطان صاحب اور دادی محترمہ اختر بی کے علاوہ والدین اور دیگر احباب نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دونوں بچوں کے حق میں دعائے خیر کرنی گزارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!