بیدر: ‘حالات حاضرہ اور مسلمانوں کا کردار’ پر مسجد بلال میلور میں ہوگا خصوصی خطاب
بیدر: 9/جنوری(اے این بی) صدرو انتظامیہ کمیٹی مسجد بلال میلور، بیدر کی اطلاع کے مطابق 10/ جنوری 2020ء بروز جمعہ بوقت 1/بجے قبل ازخطبہ جمعہ معروف و مشہور عالم دین و بے باک مقرر حضرت مولانا محمد ابوطالب رحمانی صاحب دامت برکاتہم رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا مسلمانوں کا کردار موضوع پر مسجد بلال میلور، بیدر میں ایک اہم و خصوصی خطاب ہوگا۔
اس موقعہ پر انتظامیہ کمیٹی مسجد بلال نے عامتہ المسلمین سے گذارش کی ہے کہ ٹھیک ایک 1بجے خطاب کے آغاز پر تشریف لائیں اور اپنی معلومات میں اضافہ فرمائیں۔