تازہ خبریںخبریںقومی

مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف 8/جنوری کو’بھارت بند‘

مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج بائیں محاذ کی تنظیموں کے ساتھ دیگر کئی تنظیموں نے 8 جنوری کو ’بھارت بند‘ کا اعلان کیا ہے

مزدوروں، نوجوانوں اور غریبوں میں مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ حکومت کی مزدور اور عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کل یعنی 8 جنوری کو بائیں محاذ کی تنظیموں اور ملک کی کئی دیگر تنظیموں نے بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ اتر پردیش میں اس بند کو لے کر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور یہ الرٹ ڈی جی پی کے ہیڈ کوارٹر سے جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کی کئی مزدور تنظیموں نے مرکز ی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پورے ملک میں تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اور اسی کی کڑی میں کل انہوں نے بھارت بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ان تنظیموں میں ایٹک، ایچ ایم ایس، اے آئی سی ٹی یو سی، ایل پی ایف آر یو ٹی سی سمیت کئی اور تنظیمیں شامل ہیں۔ منتظمین نے دعوی کیا ہے کہ بھارت بند میں کروڑوں لوگ شرکت کریں گے۔

ملک کی اقتصادی حالت ہر نئے دن کے ساتھ خراب ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ جہاں صنعتوں میں لوگوں کو نوکریوں سے ہٹایا جا رہا ہے وہیں بے روزگار نوجوانوں کے روز گار کے لئے حکومت کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ کسانوں کی حالت خراب ہوتی جا رہی ہے اور شرح ترقی بھی زوال پذیر ہے۔ایک جانب جہاں لوگ اقتصادی صورتحال سے پریشان ہیں، وہیں دوسری طرف ملک میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں، اور حکومت اس سلسلے میں کوئی راستہ نکالنے کی کوشش نہیں کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!