این آر سی سی اور سی اے اے کے خلاف مدارس کی طالبات بھی سڑکوں پر اتریں
کٹیہار: 3/ڈسمبر (عمر مرشد) این آر سی سی اور سی اے اے کو لے کر اب مدارس کے طلبہ اور طالبات بھی سڑکوں پر اتر کر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں. مرکزی حکومت کے خلاف لگائے سی اے اے اور این آر سی کو لے کر پورے ملک میں ہنگامہ کھڑا ہے. تمام ملی سماجی اور سیاسی جماعت بھی اس کے خلاف میں مظاہرہ کر رہی ہیں. خاص کر بہار میں مخالف پارٹیوں نے اس قانون کو لے کر بہار بند کا بھی اعلان کیا تھا. وہیں ملک کے الگ الگ حصے میں طلباء اور طالبات بات کی تنظیموں نے اس قانون کا جم کر مخالفت کیا ہے. یہاں تک کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جے این یو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ و طالبات نے بھی اس قانون کو لے کر جم کر مظاہرہ کیا ہے. اب چھوٹے چھوٹے شہروں میں بھی مخالفت کی آوازیں اٹھنے لگی ہیں.
اسی سلسلے میں کٹیہار کے براری بلاک کے تمام مدارس میں زیر تعلیم طلبا و طالبات نے بھی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف جم کر مظاہرہ کیا. اس موقع پر انہوں نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی. سب سے بڑی بات یہ ہے کہ سیمانچل کے اس علاقے میں اس مظاہرے میں کافی تعداد میں اقلیتی طالبات نے بھی حصہ لے کر حکومت پری قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے.