ضلع بیدر سے

دہم طلبہ کے امتحانات کیلئے رہنماورکشاپ

بیدر: یکم جنوری 2020(وائی آر) ایس ایس ایل سی کے طلبہ امتحانات کو کس طرح فیس کریں۔ اس کی رہنمائی کے لئے ماتے مانکیشور ی پی یوسائنس کالج اور بنگلور کی اٹامک اکیڈمی کے تعاون سے شہر کے ماتے مانکیشوری پی یوسائنس کالج میں ایک ورکشاپ کاانعقاد عمل میں آیا۔ کالج کے صدر رمیش کلکرنی نے اپنے خطاب میں طلبہ سے کہاکہ ماتے مانکیشوری کالج 12سال سے ضلع کے طلبہ میں معیاری تعلیم فراہم کرتاآرہاہے۔ نیٹ، کے سی ای ٹی، جے ای ای اور دیگر کی تربیت معیاری انداز میں دی جاتی ہے۔ سال 2020-21کے تعلیمی سال کے لئے کالج بنگلور کے معروف اٹامک اکادمی سے معاہدہ کیاہے۔

اس معاہدے کے تحت بنگلور، منگلور، میسور وغیرہ جاکر مقابلہ جاتی تعلیم کے بجائے بیدر میں رہ کر ہی ایسی تعلیم حاصل کرنا ممکن ہے۔ جس کی بدولت طلبہ کامستقبل روشن ہوسکتاہے۔ کے سی ای ٹی، جے ای ای کی تربیت گائیڈ کے مالک اور مصنف ماہر ریاضی شری دھر نے اپنے خطاب میں کہاکہ دہم جماعت کے امتحانات کے لئے اب صرف 40دن باقی رہ گئے ہیں۔ اب طلبہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ منصوبہ بند طریقے سے ریاض کریں۔ ہر مضمون کااعادہ کرنے سے ہی اچھے نشانات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

دہم جماعت کے بعد آرٹس، سائنس، کامرس جیسے کئی ایک کورسیس ہیں۔ زندگی میں بہتر ریاض کرتے ہوئے مذکورہ کورسیس کے ذریعہ اپنے مستقبل کو روشن کیاجاسکتاہے۔ اٹامک اکادمی کے ڈائرکٹر راجیندر بابو نے کہاکہ اکادمی معیاری تعلیم دیتی ہے جس کی بدولت ہی ہرسال سینکڑوں طلبہ نیٹ، کے سیٹ، اور جے ای ای میں اچھاریاض کرپاتے ہیں۔

انھوں نے بتایاکہ اکادمی کی تربیت کے سبب ہی بید رضلع کے 22طلبہ آج ریاست کے نامور میڈیکل کالج میں پڑھ رہے ہیں۔ اس تقریب میں اکادمی کے زیرتربیت مختلف میڈیکل کالجس میں داخلہ لے چکے بھالکی کے مدکٹی کے سشیل دلیپ پاٹل، سشما دلیپ پاٹل، ہلی کھیڑ(کے) کی پائل، بیدر کے ہریش پکل کو تہنیت پیش کی گئی۔ کالج کے پرنسپل سریش کلکرنی، اٹا مک اکادمی کے خازن وجے مانے، بنگلورکے رگھونند، انجینئر ترلوک پال وغیرہ موجودتھے۔ انتظامی افسر لوکیش اڈبالے نے نظامت اور اظہار تشکرکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!