آرایس ایس کا وزیر اعظم ’بھارت ماتا‘ سے جھوٹ بولتا ہے: راہل گاندھی
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے این آر سی اور ڈیٹینشن سینٹر کو لے کر پی ایم مودی پر نشانہ لگایا ہے، انہوں نے ٹوئٹ کر کہا، ’’آر ایس ایس کا وزیر اعظم ’بھارت ماتا‘ سے جھوٹ بولتا ہے‘‘ـ
دراصل دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ملک میں کوئی بھی ڈیٹینشن سینٹر نہیں ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کچھ لوگ ڈیٹینشن سینٹر کو لے کر ملک میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں، ریلی کے بعد ڈیٹینشن سینٹر کو لے کر پی ایم مودی پر جھوٹ بولنے کے الزام لگے تھے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں خود آسام میں بنے ڈیٹینشن سینٹر کو لے کر معلومات دی تھی، راہل گاندھی نے اسی معاملے پر پی ایم مودی پر نشانہ لگایا ہے اور انہوں نے نریندر مودی کو ’آر ایس ایس کا وزیر اعظم‘ اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے۔