یوپی پولیس ڈی جی پی کوانسانی حقوق کمیشن کا نوٹس، 4 ہفتوں میں جواب طلب
لکھنو: نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) نے اتر پردیش کے ڈی جی پی کو ایک نوٹس جاری کیا ہے، جس میں چار ہفتوں کے اندر یوپی میں ریاستی حکام کے ذریعہ انسانی حقوق پامال ہونے کے واقعات سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ اس معاملے میں شکایت کنندہ کی جانب سے کمیشن سے درخواست کرنے کے بعد کمیشن نے نوٹس جاری کیا۔