ہنگامہ آرائی کرنے والوں احتجاجیوں کو گولی ماردینا چاہیے: بی جے پی صدر بنگال
کولکاتا: بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے بانکوڑہ ضلع میں کل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کردینے والوں گولی مار دینا چاہیے۔ دلیپ گھوش نے کہا کہ ریاستی حکومت کو احتجاج کے دوران ریلوے کی جائیداد کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔
صرف یہی نہیں، توڑ پھوڑ کرنے والے تمام افراد کی شناخت کی جائے گی اور وہ ویڈیو فوٹیج میں بھی دیکھے جائیں گے۔ آج یا کل، انہیں قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ تب وزیر اعلی فسادیوں کو بچانے کے قابل نہیں ہوں گی۔ ریاستی حکومت کی پولیس ان لوگوں کو نہیں روک سکتی جو عوامی املاک کو ضائع کرر ہے ہیں۔