عصمت دری کے بعد جلانے کا ایک اور واقعہ!
بکسر ضلع کے ایٹاڑھی تھانہ علاقے کے کوکوڑھا گاؤں میں پچھلے منگل کی صبح بدھار سے نابالغ لڑکی کی آدھی جلی لاش پولس نے برآمد کی۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولس نے لڑکی کی لاش برآمد کی۔لاش کو دیکھنے سے ایسا لگ رہا تھا کہ اسے گولی مارکر قتل کرنے کے بعد بدمعاشوں نے ثبوت مٹانے کےلئے اس کی لاش کو پٹرول ڈال کر جلانے کی بھی کوشش کی ہے۔ جائے وقوع پر پہنچی پولس نے ادھجلی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیجا۔
اس دوران لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے والے صدر اسپتال کے ڈاکٹر بی این چوبے نے رپورٹ پولس کو سونپ دی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کی تصدیق کی گئی ہے کہ پہلے نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی گئی اور اس کے بعد اس کا قتل کیاگیا۔