اگر شہریت ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس ہوگیا تو میں مسلمان بن جاؤں گا: ہرش مندر
سابق آئی اے ایس افسر اور حقوق انسانی کارکن ہرش مندر نے منگل کے روز کہا ہے کہ اگر شہریت ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس ہو جاتا ہے تو وہ خود کو آفیشیل طور پر مسلم اعلان کر دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہرش مندر نے کہا کہ جب این آر سی کے دوران انھیں اپنے دستاویز جمع کرنے کے لیے کہا جائے گا تو وہ اس سے بھی انکار کر دیں گے۔