علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

سیڑم: گورنمنٹ پی یوکالج (ہائی اسکول) میں وداعی و تہنیتی تقریب

اردو میڈیم کی طالبہ عائشہ صدیقہ کو گلبرگہ میں مفت گورنمنٹ میڈیکل سیٹ حاصل کرنے پر پیش کی گئی تہنیت

بیدر: 8/ڈسمبر (وائی آر) گورنمنٹ پی یوکالج (ہائی اسکول) سیڑم ضلع گلبرگہ میں اساتذہ کے تبادلوں کی ایک شاندار تقریب منعقدہوئی۔ جن میں کچھ اساتذہ وہ تھے جن کی اسکول سے وداعی تقریب رہی۔ اس کے علاوہ تہنیتی تقریب بھی منعقدہ کی گئی جس میں اسی اسکول کی اردو میڈیم کی طالبہ عائشہ صدیقہ جو میڈیکل کالج گلبرگہ میں مفت گورنمنٹ میڈیکل سیٹ حاصل کرچکی ہے،کو تہنیت پیش کی گئی۔

امسال دسویں جماعت میں اول آنے والی اسی اسکول کی طالبہ عفت بیگم، ممتاز سماجی کارکن اور محب ِ اردو جناب خواجہ فریدالدین کی گراں قدر خدمات پر اور ان کے فرزند خواجہ سراج الدین انعامدار کی نمایاں خدمات پر مدرسہ ہذا میں تہنیت کی گئی۔ خواجہ فریدالدین انعامدار نے اپنی عین عادت اور تعلیمی مقصد کے مطابق کنڑااور اردو میڈیم کے طلبہ کو انگریزی وکنڑاکی لغت تحفہ میں پیش کی جس کو طلبہ نے خوشی خوشی حاصل کیا۔

اس جلسہ میں جناب مہادیوریڈی بی ای او سیڑم، چن بسپا ریڈی صدر گورنمنٹ ہائی اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن سیٹرم، جناب شیوشرنپا سوامی صدر گورنمنٹ ایمپلائز اسوسی ایشن سیٹرم، امبڑیا بی آرپی، تماریڈی ای سی او سیڑم، صابرہ بانو وظیفہ یاب معلمہ، محترمہ ناظمہ بیگم معلمہ کوڈلی اردو ہائی اسکول تعلقہ چنچولی، آرتی پاٹل معلمہ، سریکھا کٹی، محترمہ میراں پلے معلمہ، ونود گاؤلی معلم، جگدیوی پاٹل اور جے لکشمی ریڈی معلمہ کی بھی گلپوشی کی گئی۔ آرتی بی معلمہ نے مدرسہ کو ایک تحفہ بھی پیش کیا۔ اس جلسہ گاہ میں کثیرتعداد میں طلبہ اور اساتذہ کرام ثمینہ فرزانہ، فرزانہ بیگم، مبین بیگم، رابعہ کوثر، کوثر بیگم، میگھا، سوپنا کلکرنی، کویتا میڈم، مہادوی معلمہ، ناگمامعلمہ، جیوتی پاتل معلمہ، جیوتی لکشمی موجودتھے۔

مہمان خصوصی کے طورپر راجیشوری میڈم، جناب شان لنگپا بی آرسی سیڑم، اموگھپا وگی فزیکل ایجوکیشن آفیسر، اور محمد سالار مسعود وائس پرنسپل نے جلسہ کی صدارت کی۔ نظامت کے فرائض محترمہ ثمینہ فرزانہ معلمہ نے بحسن وخوبی انجام دئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!