بیدرضلع بیدر سے

بیدر: ضلع انتظامیہ کی جانب سے کرناٹک راجیو اُتسو تقریب، سید سرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ کو ایوارڈ

بیدر ضلع نگران کار وزیرپر بھو چو ہان نے پر چم کشائی انجام دی

بیدر: یکم/نومبر (اے ایس ایم) ضلع انتظامیہ کی جانب سے آج یکم کو نومبر کو منگل پیٹھ میں واقع پولیس پریڈ گراؤنڈ میں یوم کرناٹک راجیو اتسو تقریب کاشاندار پیمانے پر رکن اسمبلی بیدرمحمد رحیم خان کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پربیدر ضلع نگران کار وزیرپربھو چوہان نے پرچم کشائی انجام دی اور سلامی لینے کے بعد خطاب کیا۔

اس موقع پرضلع بیدر کے اراکین اسمبلی، اراکین قانون سازکونسل بھگونت کھوبا مرکزی وزیر، سابق ریاستی وزیر بنڈپاقاسم پور، اروند ارلی، وجے سنگھ، بابووالی بی ڈی اے چیرمین، ڈاکٹر شلیندر بیلداڑے، محمد رؤف الدین کچہری والے صدر ریاستی حج ہاؤس، ڈپٹی کمشنر، ضلع ایس پی، ضلع پنچایت صدر سمیت دیگر عوامی نمائندے، اور دیگر موجود تھے۔

اس موقعہ پر بہترین سماجی خدمات، اوردیگر شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والوں کو ضلع سطح ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سید سرفراز ہاشمی ایڈو کیٹ شامل ہیں۔ سید سر فراز ہاشمی ایڈکیٹ کو تقریب میں حاضر تمام قائدین اور عہدیداران نے مبارکباد دی اور انہیں ضلع اور ریاست بھر سے فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر تشریح ذرائع سے مبارکبادیاں کا سلسلہ جاری ہے، مکان اور دفتر پہونچ کر بھی موصوف کی شال وگلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سیدسرفرازہاشمی ایڈوکیٹ معروف حکیم سید اقبال ہاشمی صاحب مرحوم کے فرزند اورسید ذوالفقار ہاشمی مرحوم سابق رکن اسمبلی کے حقیقی بھائی اور بیرسٹر سید طلحہ ہاشمی ایڈوکیٹ کے چچا ہیں۔ زندگی کے ہر شعبہ ہائے حیات میں جناب سید سرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خدمت خلق کے جذبہ کے تحت میدان عمل میں موجود ہوجاتے ہیں۔

22/مارچ 2020جنتا کرفیو، 23/مارچ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران سید سرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ کی نگرانی میں موؤمنٹ آف جسٹس کے زیر اہتمام کورونا مریضوں اور بے یارومددگار شہریان کے لئے ان کی خدمات قابل ستائش رہی ہیں۔ اسی کے پیش نظر موصوف کو پُروقار ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ موصوف بلا لحاظ مذہب و ملت خدمات انجام دینے والی تنظیم موؤمنٹ آف جسٹس کے بانی صدر اور علم فاؤنڈیشن کے صدر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!