بسواکلیان: 7/ڈسمبر کواحتجاجی ریالی و بسواکلیان بند کااعلان
بسواکلیان: 6/ڈسمبر (اے این بی) ملک میں آئے دن عورتوں اور معصوم بچیوں کی عصمت دری قتل کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ ایسی تشویشناک صورتحال میں بسواکلیان ناگرک سمیتی کی جانب سے 7/ڈسمبر کواحتجاجی ریالی و ایک روزہ بسواکلیان بند کااعلان کیا۔
بسواکلیان ناگرک سمیتی کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے قانون میں تخت سزا کا نہ ہونا شراب نوشی میں اضافہ، انٹرنیٹ کا غلط استعمال، خاندان و معاشرے کے افراد کا بچوں و بچیوں کی تربیت پر توجہ نہ دینا اور تعلیمی اداروں میں اخلاقی اقدار پرخصوصی توجہ کا نہ ہونا اس طرح کے واردات میں اضافہ کا باعث ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ معاشرے کی اصلاح اور حرام کاموں کی روک تھام ہمارا فرض ہے۔ اسلئے برائی کے سد باب کے لئے ہم کو کھڑا ہونا ہوگا۔ حال ہی میں حیدرآبادی ڈاکٹر پر ینکاریڈی اور چنچولی تعلقہ کی آٹھ سالہ ذاکرہ کی عصمت دری اور بے دردی سے قتل و درندگی کے شیطانی عمل کے خلاف ایک اہم پُرامن احتجاجی ریالی 7 ڈسمبر 2019، ہفتہ قلعه تا تحصیل آفس بوقت صبح 11 بجے نکالی جائیگی۔
بسواکلیان ناگرک سمیتی تمام اہلیان شہر سے گذارش کی ہے کہ اپنے کاروبار اور اداروں کو بند کر کے اس ریلی میں شریک رہیں تا کہ خاطیوں کو جلد از جلد سزا ملے، عصمت دری کے قانون کوترمیم کیا جائے انتظامی تحفظ کے لئے جوابدہ ہو اور عوام میں بیداری پیدا ہو۔
جاری کیے گئے اعلامیہ میں روی گائیکواڑ، انیل رکٹے، مجاہد پاشاہ قریشی، ارجون کنک، نیوسنگھ ہزاری، وشواناتھ شندے، خلیل احمد آٹونگر، انور بھو سگے، نرسنگ ریڈی، اکرام کھادی والے افراد کی دستخط موجود ہیں۔