دیگر ریاستیںریاستوں سے

راہل گاندھی نے اسکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا

ملاپورم: کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مرکز اور ریاستی حکومتوں سے اسکولوں میں ضروری اور بنیادی سہولیات مہیا کرانے کی اپیل کی ہے۔

راہل گاندھی نے كرورنکنڈو میں جي ایچ ایس ایس کے قریب نئے سائنس لیبارٹری کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ بنیادی سہولیات کے فقدان میں وائيناڈ کے ایک اسکول میں حال ہی میں سانپ کے کاٹنے سے پانچویں کلاس کی طالبہ کی موت ہو گئی تھی۔

راہل گاندھی نے ایم پی ایل ڈی فنڈ کے تحت محدود وسائل دستیاب ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کے اسکولوں میں ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لئے جو بھی ممکن ہوگا وہ کریں گے۔ان کےانگریزی میں دیئے گئے بیان کو وہاں کے ایک طالبہ نے ترجمہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!