سہ ماہی وتربیتی اجتماع برائے وابستگانِ جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر
ممبئی: 29/نومبر(اے این بی) محمد خالد داروگر، دولت نگر، سانتاکروز، ممبئی کی اطلاع کے مطابق جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر کا سہ ماہی تربیتی اجتماع برائے ارکان، کارکنان اور متفقین (مرد وخواتین) یکم دسمبر بروز اتوار دوپہر 1 بجے تا نماز عشاء، اسکالر اسکول، ہل پارک، اگروال اسٹیٹ، ایس وی روڑ، جوگیشوری (ویسٹ) میں ہونے جارہا ہے۔ جس میں درس قرآن مجید: جناب حسن کمال ندوی صاحب کا ہوگا۔
جبکہ بڑھتی ہوئی مادہ پرستی اور خاندان پرجناب راشد احمد خان اور مہاراشٹرا کا سیاسی منظرنامہ ایک تجزیہ پر ایک پینل ڈسکشن ہوگا، جس کے ریاپورٹر برادر انور ہونگے جبکہ پینلسٹس میں مولانا برہان الدین قاسمی، طاہر شاہ، محمد سراج، معظم احمد نائیک اور سید حبیب الدین رہیں گے۔
اس کے علاوہ اس پروگرام میں ملت میں ابھرتا ہوا نفاق پر ڈاکٹر سلیم خان اسمارٹ فون : کیا کھویا کیا پایا؟ پر جناب عابد اطہر کے خطابات ہونگے۔ اس موقع پر جناب عبدالحسیب بھاٹکر، ناظم جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر زادراہ پیش کریں گے۔
خطاب عام بعد نماز مغرب بعنوان: کی محمد سے وفا تو نے ہم تیرے ہیں ہوگا۔
برادران اسلام (مرد وخواتین) سے شرکت کی مؤدبانہ گزارش کی ہے۔ خواتین کے لئے علحیدہ نظم رہے گا۔
مزید تفصیلات کے لئے جناب عطا الرحمن سے اس نمبر 8097779637 پر رابطہ قائم کریں۔