آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ایودھیا پر فیصلہ کا کیا استقبال
ایودھیا اراضی معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے استقبال کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کیس دہائیوں سے چلا آ رہا تھا جو آخر میں صحیح نتیجہ تک پہنچا۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس فیصلے کو کسی کی جیت یا کسی کی ہار کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ ہم ان سبھی کے شکرگزار ہیں جنھوں نے امن و امان اور خیرسگالی کی فضا ملک میں قائم رکھنے کے لیے کوششیں کیں۔