ضلع بیدر سے

ایس آئی او کی اسٹوڈنٹس کانفرنس میں سات نکاتی قرارداد کو پیش و منظور کیا

بیدر میں ایک عظیم الشان اسٹوڈنٹس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں میں طلبہ اور نوجوانوں کی کثیر تعداد کے درمیان ایس آئی او کی مقامی یونٹ نے سات نکات پر مشتمل ایک قرارداد پیش کی، جس کو تمام شرکائے کانفرنس نے نعروں کی گونج میں منظور کیا۔

قراردادیں بضمن “اسٹوڈنٹس کانفرنس- 2019 “

  • یہ کانفرنس طلبہ اور نوجوانوں کے اندر خود اعتمادی،  صلاحیتوں کے فروغ،عزم و حوصلے کے ساتھ سماج میں پائی جانے والی مختلف برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنے آپ کو تیار کرنے اور معاشرے  میں ایک ذمہ دار طالب علم کی حیثیت سے پیش کرنے کا عزم  کرتی  ہے۔
  • یہ  کانفرنس   ملک میں تیزی  سے  بڑھتے فرقہ وارانہ منافرت، طبقاتی کشمکش، خوف  کے  ماحول  کو  ملک  کی  سالمیت  اور  ترقی  کے  لیے  ایک  سنگین  رکاوٹ سمجھتی ہے اورتشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے، نفرت  کی  تمام کوششوں  کو  ناکام  بنانے کاعزم  کرتی  ہے۔اور  سماج کےہرطبقہ کو دعوت دیتی ہے کہ وہ  بہترین حال  اورشاندار مستقبل  کے لئے بلا لحاظمذہب وملت  ہر  فرد سے محبت، الفت اور  بھائی چارگی کے فروغ کااظہاراورمساوات کا احساس  دلائیں۔
  • یہ  کانفرنس تعلیمی اداروں میں تعلیمی فضا کو ہموار کرنے اور وہاں یکجہتی کو فروغ دینے کا احساس رکھتی ہے، طلبہ کے اوپر ہونے والے مختلف مظالم اور  ناانصافیوں  پر تشویش کا اظہار کرتی ہے،   بالخصوص نجیب احمد کی گمشدگی کے معاملے کو حکومت اور جانچ ایجنسیوں کی ناکامی تصور کرتی ہے۔ انصاف کی خاطر  کی جانے والی کوشیشوں  کو  قدر  کی  نگاہ  سے دیکھتی  ہے۔  اور  حکومت  سےمطالبہ  کرتی  ہے کہ  طلباء  کی حفا ظت  کو یقینی بناکر طلبہ و کمزورطبقات میں    پائی  جارہی  بے چینی کو دور کرے۔
  • یہ کانفرنس  طلبہ کو تعلیمی ترقی   میں پیش آنے والے مختلف مشکلات اور پریشانیوں پر  غور  کرتے  ہوئے  متعلقہ ذمہ داران ،انتظامیہ  اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ معیارِ تعلیم کے  حصول  کو  یقینی  بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔بالخصوص  معاشی طور  پر  کمزورطلباء تعلیم منقطع کرنے پر مجبور نہ ہوں، ساتھ  ہی اقلیتی طلباءمیں تعلیمی اسکالرشپ کےحصول کے لیےپیش آنے والی ر کاوٹوں  کودور کرے، تاکہ طلبہ پر اطمینان کے ساتھ  اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھ سکیں۔ 
  • یہ کانفرنس ضلع  بیدربالخصوص شہر بیدرکے دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج پر اپنی تشویش کا اظہار کرتی ہے اور ضلع  بیدر  کےتعلیمی نتائج میں بہتر کارکردگی کے لیے، طلباء، اساتذہ، تعلیمی اداروں، محکمہٴ تعلیم، عوامی نمائندوں اورحکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ معیار تعلیم کو بلند کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات انجام دیئے جائیں۔
  • ایس  آئی  او آج  اپنے   قیام کے 37 سال جہدِ مسلسل کے ساتھ تکمیل  کرچکی  ہے۔ طلبہ اور نوجوانوں کا یہ قافلہ سماج میں تشکیلِ  نو کے لئے کمر بستہ ہےاور  یہ  سمجھتا  ہے کہ  کچھ  راستہ  ہے  باقی،  کچھ  دور آچکے ہیں۔  یہ  کانفرنس  سماج میں مثبت تبدیلی کے لئے طلبا و نوجوانوں سے اس بات  کا مطالبہ کرتی ہے کہ وہ تنظیم سے وابستگی اختیار کرتے  ہوئے  اس  قافلے  کے  ہمسفر  بن  جائیں۔  بحیثیت مسلم نوجوان دعوت  کےعملی میدان میں کام کرتے  ہوئے اپنا فرض منصبی ادا کریں۔    
  • ایس  آئی او سمجھتی  ہے کہ  طلبہ کی قابلیت اورنوجوانوں کی طاقت دراصل  قوم ، ملک و ملت کے لیےایک قیمتی  سرمایہ  ہے۔ موجودہ حالات میں غیر اخلاقی و غیر ذمہ دارانہ اور مختلف قسم کے معاملات میں غیر ضروری جذباتیت  کا  اظہار اور منفی سونچ ، اور دیگرخرابیوںکو  تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔  کانفرنس نوجوانوں سے اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ وہ سماج میں اپنی ذمہ داریوں کے متعلق سنجیدہ  ہوں اور علمی،و فکری صلاحیتوں  کے ساتھجدوجہد کا عملی  مظاہرہ  کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!