مودی مہنگائی، غریبی اور بے روزگاری پر کیوں منہ نہیں کھولتے: راہل گاندھی
ممبئی: 13اکتوبر- ملک سنگین معاشی طور پربحرانی دور سے گزر رہا ہے اور پانچ سال قبل امریکہ کا معاشی طور پر مقابلہ کرنے کی طاقت رکھنے والا ملک اس سنگین دور سے گزر رہا ہے، کیونکہ حکمراں جماعت عوام کو لوٹ رہی ہے اور انہیں مذہب ،ذات اور علاقائیت کے نام پر تقسیم کیا جارہا ہےاس با ت کا اظہار کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی چاند کی بات کر رہے ہیں ،لیکن انہیں بے روزگاری کی کوئی فکر نہیں ہےآج یہاں شمال مشرقی ممبئی میں چاندولی انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے مزید کہاکہ رافیل طیارہ سودے میں بدعنوانی ہوئی ہے،اوراس کا درد برسر اقتدار طبقہ کے دل میں پایا جاتا ہے،دراصل یہی وجہ ہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ طیاروں کی ڈیلیوری لینے فرانس پہنچے جو کہ پہلے کھبی نہیں ہوا تھا۔
راہل گاندھی نے واضح طور پر کہاکہ بے روزگاری، بھکمری اور بدعنوانی عروج پر ہیں اور عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ دراصل موجودہ حکومت صرف امراء کی حامی ہے اور اسے غریبوں سی کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ مرکز اور ریاست میں برسر اقتدار بی جے پی حکو متوں کواپنا ایجنڈا نافذ کرنے کی فکر ہے اور اسی بہانے وہ عوام کو لوٹنے کا کام کررہی ہے ،جس طرح انگریز کیا کرتے تھے۔
چاندولی کے کانگریس امیدوار اور پانچویں مرتبہ قسمت آزما رہے عارف نسیم خان نے عوام پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ عوامی فلاح وبہبود اور بھلائی کے لیے کام پر یقین رکھتے ہیں ،اس لیے ہمیں موجودہ حکومت کو شکست دینا ہے جو کہ آپس میں فرقوں کو لڑانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں راہل گاندھی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔