خبریںعالمی

شمالی شام میں ترک فوجیوں کی پیش قدمی جاری

انقرہ: ترک سیکورٹی فورسز’آپریشن پیس اسپرنگ‘ کے تحت شمالی شام میں مسلسل پیش قدمی کر رہے ہیں۔ ترکی کی وزارت دفاع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ خبر رساں ایجنسی اناڈول کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے کہا ’آپریشن پیس اسپرنگ‘ میں شامل ہمارے بہادر کمانڈو علاقے (شمالی شام) میں مسلسل آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ شمالی شام میں بدھ کو ترکی سے شروع کی گئی فوجی مہم کے بعد سے اس کے سیکورٹی فورسز کی پیش قدمی مسلسل جاری ہے۔

ترکی نے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں اور دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف مہم بدھ کو شروع کی ہے۔ ترکی فوج کے مطابق، ترکی نے مہم شروع کیے جانے کے بعد سے اب تک ہوائی حملہ کرکے 181 کرد ٹھکانوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔ کرد لڑاکوں نے بھی اس کے جواب میں شام-ترکی سرحد کے دونوں جانب متعدد بستیوں پر حملہ کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!