ضلع بیدر سے

بیدر میں 19/اکتوبر کو ایس آئی او نے کیا “اسٹوڈنٹس کانفرنس” کے انعقاد کا فیصلہ

بیدر: 8/اکٹوبر (اے این) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) بیدر یونٹ کی جانب سے ایک عظیم الشان “اسٹوڈنس کانفرنس” کا انعقاد 19/اکٹوبر 2019 کو شہر بیدر میں منعقد کرنے کا اعلان ایس آئی او کی مقامی شاخ نے کیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق طلباء تنظیم کی مقامی شاخ نے شہری سطح پر ایک عظیم الشان “اسٹوڈنٹس کانفرنس” کے ذریعے طلبہ اور نوجوانوں کو مخاطب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مقامی ذمہ داران نے بتایا کہ کانفرنس کا موضوع، مقام اور دیگر تفصیلات کا اعلان عنقریب کیا جائے گا۔ تنظیم کے مقامی وابستگان اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف سطحوں پر منظم منصوبہ بندی کے ساتھ تیاریوں میں پورے جوش و خروش کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔

برادر عاقب حسین صدر مقامی ایس آئی او، بیدر نے طلبہ اور نوجوانوں سے بڑی تعداد میں اس کانفرنس کا حصہ بن کر اپنے دوست احباب کے ساتھ شرکت کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!