ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی کے شیوکمارکوگرفتارکرلیااوران پررشوت خوری کا الزام عائد کیا

نئی دہلی: 3/ستمبر- انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)  نے بالاخر کرناٹک کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی کے شیوکمار کو منگل کے روز گرفتار کرلیااور ان پر منی لاونڈرنگ (رشوت خوری) کا الزام عائد کیا۔ خیال رہے کہ  ای ڈی نے جمعہ کے دن ان سے چار گھنٹے اور سنیچر کے دن آٹھ گھنٹے تک  پوچھ تاچھ کی تھی جبکہ  گذشتہ  چار دنوں سے ان سے رشوت خوری کے تعلق سے پوچھ تاچھ کی جارہی تھی اور آج ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

حکام کے مطابق، اس سے قبل کی گئی پوچھ تاچھ  کے دوران کرناٹک کے سابق کابینی وزیر  نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت اپنا بیان قلمبند کیا۔ کرناٹک کے رکن اسمبلی  شیوکمار  پہلی بار 30 اگست کوای ڈی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ ہوائی جہاز کےذریعےدہلی سے بنگلور پہنچنے پر انہوں نے ای ڈی کی جانچ  میں تعاون کرنے کی بات کہی تھی۔

غور طلب ہے کہ گذشتہ جمعرات کو کرناٹک ہائی کورٹ نے ای ڈی کے سمن کو چیلنج  دینے والی شیوکمار کی درخواست کو خارج کردیا تھا، جس کے بعد انہیں ایجنسی کے سامنے پیش ہونا پڑا۔

شیو کمار نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ 2017 میں  گجرات کی راجیہ سبھا سیٹوں پر  انتخابات کے دوران ممبران اسمبلی کی سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کے خلاف   سیاسی انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ جانچ ایجنسی نے  گذشتہ سال ستمبر میں  شیوکمار اور  نئی دہلی میں کرناٹک بھون میں ایک کارکن ہنومنتھیا کے خلاف رشوت خوری  کا ایک معاملہ درج کیا تھا۔

یہ معاملہ محکمہ انکم ٹیکس نے شیوکمار کے خلاف  گذشتہ سال دائر چارج شیٹ کی بنیاد پر درج کیا ہے۔ بنگلور کی خصوصی عدالت میں دائر اس چارج شیٹ میں  شیوکمار پر ٹیکس چوری اور حوالہ کے ذریعہ کروڑوں روپیوں کا لین دین کرنے کا   الزام عائد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!