ٹوءیٹر سے آوازسوشیل میڈیا سے

مڈ ڈے میل میں نمک روٹی! پرینکا گاندھی نے کیا بی جے پی حکومت پر حملہ

اتر پردیش کے مرزا پور کے ایک اسکول میں مڈ ڈے میل میں نمک روٹی دیے جانے کا معاملہ اب طول پکڑ گیا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’مرزا پور کے ایک اسکول میں بچوں کو مڈ ڈے میل میں نمک روٹی دی جا رہی ہے۔ یہ اتر پردیش بی جے پی حکومت کے نظام کا حقیقی حال ہے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’یہاں سرکاری سہولیات کی دن بہ دن حالت بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ بچوں کے ساتھ کیا گیا یہ سلوک بے حد قابل مذمت ہے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!