پاکستانی افواج نے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول ( ایل اوسی ) پر فائرنگ کی
پاکستانی افواج نے پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہفتہ کو جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے نوشہر ہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول ( ایل اوسی ) پر فائرنگ کی۔
دفاعی ترجمان کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے چھ بجے پاکستانی افواج نے نوشہرہ سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مورٹار سے گولے داغے ۔جوابی کارروائی میں ہندوستانی افواج نے بھی گولیاں چلائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے یا کسی طرح کا نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح ر ہے کہ گذشتہ 29 جولائی کے بعد سے پاکستان کی طرف سے کی گئی یہ چھٹویں جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔